اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے‘ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا‘ پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے‘پر امید ہوں آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی‘معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
Comments are closed.