راولپنڈی (آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔ امریکہ سے وطن واپسی کے بعد محسن نقوی نے پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا،طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ 19 فروری سے شروع ہونے والی آ?ی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی سٹیڈیم میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ 24 فروری کو بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ، 25 فروری کو ا?سٹریلیا کا جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا
Comments are closed.