اسلام آباد( آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈز اپیلوں پر اعتراض عائد کردیاگیا۔جسے دورکرکے اپیل دوبارہ دائرکردی گئی،بدھ کورجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرکے اپیلیں واپس کردیں،رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کرکے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی۔اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں
،یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیرسماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایاجائے۔کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیاہے،جس پر اپیلوں کودوبارہ دائرکرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اپیلوں کاجائزہ لیاہے اورجہاں جہاں دستخط نہیں کیے گئے تھے وہاں دستخط کیے ہیں ساتھ میں سرٹفکیٹ بھی جمع کرایاہے جس میں کہاگیاہے کہ ایساکوئی اپیل دوسری کسی عدالت میں زیرسماعت نہیں ہے ،باقی اعتراضات بھی دورکردیے گئے ہیں ذرائع کاکہناہے کہ اعتراضات دورکرکے اپیلیں دوبارہ دائرکردی گئی ہیں۔
Comments are closed.