تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان جلسہ کیلئے درخواست ڈی سی آفس جمع کرادی

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کر ادی ہے ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ ملک نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، اور ہمیں احتجاج کرنے
سے کوئی نہیں روک سکتا!8 فروری کو ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان پہنچیں گے ،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے ملک بھر کے پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.