سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار،وطن کیلئے جان قربان کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش ، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی
پوری قوم، دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،صدر ، وزیراعظم
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے ،جوان پوری بہادری کے دہشت گردوں کے خلاف لڑے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عمر ایوب
شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد( آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ضلع قلات میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار،وطن کیلئے جان قربان کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش ، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم، دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے
وزیرِ اعظم کی 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردو ں نے ایک بار پھر وطن عزیز پر دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش کی جسے ہمارے بہادر سپوتوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ایک بار پھر ناکام بنا دیا
دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیا ں جاری رہیں گئیں پوری پاکستانی قوم اپنے بہادر فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وطن کیلئے جان کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا قلات میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس ہے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے بھی دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران بارہ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہیں پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قلات میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے سیکیورٹی فورسز کے جوان پوری بہادری کے دہشت گردوں کے خلاف لڑے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
Comments are closed.