اسلام آبا د(آن لائن)ملک کے نامور سینئر تجزیہ کار محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی اب ملک میں سیاست نہیں کر سکتے ،ریاستی اداروں نے تمام چور راستے بند کر دیئے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ،یہ لوگ رابطوں کے حوالے سے کچھ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہیں لیکن میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ،ریاستی اداروں کے رابطے رہتے ہیں لیکن ان سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو گی ، ایک عرصہ سے اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے
،ریاستی اداروں نے ان کے تمام چور راستے بند کر دیئے ہیں ،یہ لوگ عدالتوں کے ذریعے ریلیف لے رہے تھے وہ راستے بھی بند کر دیئے گئے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں محسن جمیل بیگ نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان سیاست دان نہیں ہے، یہ تحریک انصاف کو سیاسی پارٹی نہیں بنا سکا،عمران خان کو لانچ کیا گیا انہوں نے قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کر دیا ہے ،اب یہ ملک میں سیاست نہیں کر سکتا ۔
Comments are closed.