ائرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار

سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی،محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات کی منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ آمد. خاندان کے افراد سے ملاقات
آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا،محسن نقوی
اسلام آباد (آن لائن)ائرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار، سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی،محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ آمد. خاندان کے افراد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا۔ سعودی حکومت کا خصوصا شکریہ ادا کرتا ہوں محسن نقوی نے بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایف کی ٹیم کو خصوصی ایوارڈز دیں گے ے این ایف کی ٹیم نے اللہ تعالٰی کو راضی کیا ہے اے این ایف کی ٹیم نے انتہائی محنت سے کیس لڑا۔ اسطرح کوئی اپنا بھی کیس نہیں لڑتا۔ اس موقع پر متاثرہ خاندان کے ماموں ارشد ملک نے کہا کہ محسن نقوی اور اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل عبدالمعید نے جو کام کیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔ متاثرہ شخص ملک عزیز نے کہا کہ آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم 4 فیملی ممبرز کے ساتھ 23 دسمبر میں سعودی عرب گئیں ڈرگ مافیا نے عملے کی ملی بھگت سے فرحانہ اکرم کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا فرحانہ اکرم اور ان کے فیملی ممبرز کو 30 دسمبر کو سعودی عرب میں حراست لیا گیا اے این ایف نے کیمروں کی مدد سے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا ایک پورٹر کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو پورا گینگ بے نقاب ہوا انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو دئیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر سکندر حیات۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈئر عمران۔ ڈائریکٹر انٹیلیجنس کرنل کامران اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Comments are closed.