سکیورٹی حکام نے کرم میں مزید 4 بنکرز تباہ کر دیئے

ڈی آئی خان(آن لائن)کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فریقین کے درمیان قیام امن کے لیے دوسرا جرگہ آج ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔ اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے۔انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری ہیں۔

Comments are closed.