کسی کو بھی معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دینگے،انوارالحق کاکڑ
گلگت بلتستان ( آن لائن ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت کبھی نہیں دینگے، پاکستان میں کسی اور کی ایجنسی نہیں پاکستانی اداروں کا ہی اثر ہو گا کسی کو غلط فہمی ہے تو ہو دور کر لیں۔گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔گلگت بلتستان میں میں امراض قلب ہسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت کے باسیوں نے بڑی محبت سے استقبال کیا،گلگت کے لوگوں کا استقبال تادم مرگ یا د رہے گا،گلگت بلتستان مخلتف رنگ و نسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے ۔
انہوں نے کہا ایک دوسرے کے حقوق کو یکساں تسلیم معاشرے کی بنیاد ہے، ایک دوسرے کا احترام بہت ضروری ہے ،انسان ایک جیسے نہیں رہتے تبدیلی کا مرحلہ جاری رہتا ہے ،حکمت اور دانائی کے ساتھ غلط فہمیوں کا خاتمہ کریں گے ،حقوق کی زمہ داری ریاست کی ہے جسے احسن طریقے سے نبھائیں گے ،گلگت کے باسیوں کے کیلئے پیغام لے کر آیا ہوں کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں، انسان کبھی تنہا مسائل حل نہیں کر سکتا، اکٹھے زندگی گزارنی ہے یہی انسانیت کی معراج ہے ۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ،گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،گلگت بلتستان کے لوگوں کے حوصلے پہاڑوں جیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کا نفاذ کیا جائے گا،چند لوگ ایجنڈے پرہیں،کسی کو بھی معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت کبھی نہیں دینگے، تقرریوں کیلئے بولیاں نہین لگنے دینگے، بولیوں کا گلہ گھوٹنے آئے ہیں ، ملک میں کسی غیر ملکی ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے ، پاکستان میں کسی اور کی ایجنسی نہیں پاکستانی اداروں کا ہی اثر ہو گا کسی کو غلط فہمی ہے تو ہو دور کر لیں۔
Comments are closed.