اسلام آباد(آن لائن ) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ، پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسو ں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے شیڈول کے مطابق پہلا اجلاس چیرمین جنید اکبر کی سربراہی میں 12فروری بروز بدھ طلب کیا گیا پہلے اجلاس میں وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی ادارے نیشنل ہیریٹیج کے سال2023/24کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا نوٹیفیکیشن کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس 3مارچ تک جاری رہیں گے جن میں وزارت قومی صحت ،پٹرولیم ڈویڑن ،وزارت انسداد منشیات ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ،وزارت صنعت و پیداوار ،سرمایہ کاری بورڈ ،توانائی ڈویڑن ،وزارت داخلہ ،وزارت بین الصوبائی رابطہ ،ایف بی آر ،این ڈی ایم اے اور وزارت خزانہ کے مالی حسابات اور آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس موجودہ پارلیمان کے قائم ہونے کے تقریبا10 ماہ بعد طلب کیا گیا ہے کیونکہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین کمیٹی کے چیرمین کی نامزدگی پر ڈیڈ لاک قائم تھا حکومت کی جانب سے عہدے پر نامزدگی کیلئے پی ٹی آئی سے تین نام طلب کئے گئے تھے مگر پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کا نام بانی پی ٹی آئی نے پہلے دیا تھا جس پر حکومت راضی نہیں تھی اور اس کے بعد جنید اکبر کانام دیا گیا جسے حکومت نے قبول کر لیا واضح رہے کہ اس دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی یہ اہم عہدہ لینے کیلئے وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالا گیا تاہم حکومت نے اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا دباؤ مسترد کردیا تھا جس پر پیپلز پارٹی کے بعض حلقوں میں حکومت سے ناراضگی کااظہار بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.