کرک( آن لائن )کرک میں پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کا حملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مذمت، پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی ہدایت، حملے میں تین پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار عقیدت،شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور معاونت کی جائے گیعوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں
Comments are closed.