اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت بارہ فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت کوبتایاگیاکہ عدالتی احکامات کے باوجودتاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اس کے لیے جیل انتظامیہ سے جوب طلب کیاجائے جس پر عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔
Comments are closed.