لاہور (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج کی دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹس کا کردار اہم ہوتا ہے ۔ نظم ونسق اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے بھی پارلیمنٹ بہترین کردار ادا کر سکتی ہے ۔ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشا کی کی پہلی سی پی اے کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کانفرنس میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا سی پی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ۔ قانون سازوں کے در میان موثر اور مسلسل رابطے ضروری ہیں خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روا بط کا فروغ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا سی پی اے کانفرنس میں شریک ممالک کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار تعلقات ہیں ۔
اسلام آباد میں ہونے والی سپیکرز کانفرنس کے دوران بھی پارلیمانی عمل کو مضبوط کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس وقت ہمارے بیشمار مسائل ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز بھی شامل ہیں ۔ فیک نیوز اورڈس انفارمیشن بھی آج کا یک بڑا چیلنج ہے ۔ ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹس کا کردار اہم ہوتا ہے ۔ نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے کے لئے بھی پارلیمان کا کردار اہم ہے ۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو عوامی امنگوں کی ترجمان قرار دیتے ہوے کہا مشترکہ چیلنجز سے اجتماعی رد عمل سے ہی بہتر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا پارلیمانی روابط اور تبادلے علاقا ئی اور عالمی امن کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ علاقائی اور عالمی امن کے لئے پارلیمانی تبادلوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا قانون سازی کے لئے ہمیں مصنوعی ذہانت سے بھی استعفادہ کرنا چاہیے ۔
Comments are closed.