راولپنڈی (آن لائن)دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے والے پاک فوج کے میجر وقاص نے جذبہ انسانیت کو سر بلند رکھتے ہوئے اپنے بے مثال اقدام سے سب کے دل جیت لیے،کفار مکہ کی طرح بچی کو زندہ دفن کرنے والے سنگ دلوں کے مقابلے میں میجر وقاص نے اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی زندہ مثال قائم کر دی۔پاک فوج کے آفیسر، میجر وقاص نے لاوارث بچی کو گود لیکر مثال قائم کردی
،پاک فوج کے آفیسر و جوان دفاع وطن، رفاہ عامہ کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدری کیجذبے سے بھی سرشار ہیں۔7 فروری 2025 کو نوشہرہ کے ایک مقامی قبرستان میں شیر خوار بچی کو زندہ دفن کیے جانے کا المناک واقعہ پیش آیا۔ 1122 ریسکیو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔شیرخوار بچی کو زندہ دفن کئے جانے کے واقعہ کا علم رسالپور میں کورس کرنے والے میجر وقاص کو ہوا تو وہ ہسپتال پہنچ گئے۔
میجر وقاص نے قانونی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا۔میجر وقاص کے اس قدم کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔شہریوں کی جانب سے آرمی آفیسرز کی جہاں ہمت و دلیری کی تعریف کی جاتی ہے وہاں میجر وقاص کے اس انسانی جذبے کو بھی سراہا گیا ہے۔میجر وقاص کا انسانی ہمدردی پر مبنی واقعہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ پوری قوم کیلئے بہترین پیغام ہے۔یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ انسانیت اور ہمدردی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔
Comments are closed.