لاہور(آن لائن) چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلی ، آلودگی پر قابو ،اور اقتصادی ترقی ہماری ترجیحات ہیں ۔ سی پی اے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کانفرنس کے کامیاب بنانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلی مریم نوا ز کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ بیرونی سرمایہ کار کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی ، آلودگی پر قابو ،اور اقتصادی ترقی ہماری ترجیحات ہیں ۔ جنوب مشرقی ایشیا کو غربت اور عدم مساوات جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لئے سرحدوں سے بالاتر علاقائی تعاون اور اور مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ پارلیمان صرف قانون ساز ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے انجن ہیں ۔ انہوں نے کہا معیاری تعلیم اور صحت تک رسائی کو یقینی بنانا انتہائی نا گزیر ہے کیونکہ یہ معاشرے کی ترقی اور خاشحالی کی ضامن ہے ۔
Comments are closed.