وفاقی کابینہ سے چیمپینز ٹرافی کیلئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری

رینجرز اور دیگر فورسز بھی تعنیات ہونگی ‘ ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،ذرائع
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چیمپینز ٹرافی کیلئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی،رینجرز اور دیگر فورسز بھی تعنیات ہونگی ۔چیمپینز ٹرافی کے میچز کیلئے پاک فوج،سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔چیمپینز ٹرافی کیلیے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔پی سی بی،صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر سیکیورٹی کی منظوری لی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فل پروف سیکیورٹی کیلئے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں، چیمپینز ٹرافی کیلئے آنے والی ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Comments are closed.