صدر مملکت آصف علی زرداری کا 9 سے 11 فروری کو غیر ملکی دورہ

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کا 9 سے 11 فروری کو غیر ملکی دورہ ،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اس دوران قائم مقام صدر پاکستان کے فرائض سر انجام دیں گے۔کابینہ سیکرٹیریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی صدر مملکت آصف علی زرداری کی واپسی تک بطور قائم مقام صدر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

Comments are closed.