وزیراعظم یو اے ای کی دعوت، وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آن لائن)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 اور 11 فروری کو دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے،ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں دنیا بھر سے سربراہان حکومت و مملکت، پالیسی میکرز اور بڑی کاروباری شخصیات شریک ہوں گی۔ترجمان کے مطابق سمٹ کا موضوع گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی اشتراک کار ہیں۔

Comments are closed.