لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ ماضی میں بہت مشکل دور دیکھا، عدالتوں، کچہریوں اور تھانوں میں ہمارے کارکنان موجود رہتے تھے، کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو خزاں کے بعد بہار نہ آتی، نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز کی گرفتاری سب کے سامنے ہے، ہمارے لیڈران کو جب پیش کیا جاتا تو لاوٴڈ سپیکروں پر ہوٹر بجائے جاتے تاکہ کوئی میڈیا سے بات نہ کرلے، کلثوم نواز کی وفات ہوئی تو مجھے یاد ہے کیسے جیل میں اطلاع دینے گئے تھے، کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ہمارے قائدین نے جمہوریت کی خاطر بڑی قربانیاں دیں،قائد محمد نواز شریف اور ان کے پورے خاندان نے جو سختیاں جھیلیں اور غم برداشت کئے، وہ ناقابل بیان ہیں، یہ ایسی قربانی ہے جس کی ہمیشہ خلش رہے گی۔
یہاں ن لیگ کے قائدین اور کارکنوں کیلئے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ماضی میں ہم نے مشکل دور دیکھا،عدالتوں، کچہریوں اور تھانوں میں ہمارے کارکنان موجود رہتے تھے، کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو خزاں کے بعد بہار نہ آتی، نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز کی گرفتاری سب کے سامنے ہے، ہمارے لیڈران کو جب پیش کیا جاتا تو لاوٴڈ سپیکروں پر ہوٹر بجائے جاتے تاکہ کوئی میڈیا سے بات نہ کرلے، کلثوم نواز کی وفات ہوئی تو مجھے یاد ہے کیسے جیل میں اطلاع دینے گئے تھے،کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،ہمارے قائدین نے جمہوریت کی خاطر بڑی قربانیاں دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور ان کے پورے خاندان نے جو سختیاں جھیلیں اور غم برداشت کئے، وہ ناقابل بیان ہیں، یہ ایسی قربانی ہے جس کی ہمیشہ خلش رہے گی، وہ وقت یاد رہے گا کہ آخری لمحات میں کلثوم نواز صاحبہ کے ساتھ نواز شریف صاحب کا وقت گذر جاتا، آج جو کچھ بھی ہوں کارکنان کی وجہ سے ہوں
، جو کارکنان دنیا سے چلے گئے ہیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، غم کی گھڑی ہے، گڈو شاہ بھی ہم میں نہ رہے۔ عطائاللہ تارڑنے کہا کہ کارکنان کے لئے ایسے کارڈ کا اجرائہونا چاہئے جس میں پتہ ہو کہ کون سا ورکر کس وقت آیا، مشکل دور میں آئے ورکرز کا نام ”مجاد دور“ رکھا جانا چاہئے،کارکنان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، چاہتا ہوں کہ آج کارکنان کی آرگنائزنگ کمیٹی بنائی جائے تو کارکن ہی اس کا سربراہ ہو، آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو قابل عمل تجاویز لے کر آئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی میں کوئی ایم این اے، ایم پی اے اور عہدیدار نہ ہو، اس میں صرف کارکنان شامل ہوں، آرگنائزنگ کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد کریں گے، وفات پا جانے والے کارکنان کی پارٹی کے لئے بے مثال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، چوہدری عتیق اور گڈو شاہ دنیا سے چلے گئے ہیں، انہوں نے دن رات پارٹی کی خدمت کی، دنیا سے چلے جانے والے کارکنان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Comments are closed.