قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگیا

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگیا۔اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض مانگ لیا، نہ ملنے پر زوردار ڈیسک بجانا شروع کر دیئے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ فیصلہ ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے بعد نکتہ اعتراض پر موقع دیا جائے گا۔اس موقع پر ارکان آئین کے غداروں کو ایک دھکا اور دو کے نعرے لگاتے رہے اوربانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبات کرتے رہے۔

Comments are closed.