لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا
، قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالی نے کامیاب کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔پی سی بی نے بتایا ہے کہ ہاسپٹیلیٹی باکسز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو گئی ہے، شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا ہے۔
Comments are closed.