قومی اسمبلی کے اجلاس میں حسب روایت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کے بعد پی ٹی آئی کا احتجاج

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حسب روایت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج کیا نعرے بازی،پلے کارڈز آویزاں کر کے احتجاج کیا پلے کارڈز پر مختلف نعرے درج تھے کورم کی نشاندھی کی گئی لیکن کورم پورا نکلا‘ معمول کی کارروائی جاری رہی‘پی ٹی آئی کے اراکین اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں ان کو خیرات میں سیٹیں اور حکومت دی گئی ہیانیقہ مہدی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ان کے بھائی کو گرفتار کیا گیاہمارے ایک رکن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہر چیز چکنا چور کر دی کچے کے ڈاکوؤں کو تو پنجاب پولیس ہاتھ نہیں ڈال سکتی ہے بشری بی بی پر ناجائز کیسز لگائے گئیجو مرسیڈیز آصف زرداری اور نواز شریف نے لیں اس کا تو حساب دیں عمر ایوب خان نے کہا کہ میرا مائیک بند کیا جاتا ہے

،اس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کسی نے مائیک بند نہیں کیا، عمر ایوب خان نے کہا کہ یہ بیٹھے ہیں اوپر آجوج ماجوج، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہاں کوئی یاجوج ماجوج نہیں ہے، عمر ایوب خان نے کہا کہ یہ ریڈ زون سے باہر نہیں نکل سکتے، سندھ کا پانی بھی پیپلز پارٹی کو چھری رکھ کر یہ بیچوائیں گیپاکستان کو انہوں نے دیوالیہ بنا دیا ہیعمر ایوب خان اور حکومتی ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی حکومتی ارکان نے عمر ایوب کے بعض الفاظ پر اعتراض کیا اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کے بعض الفاظ کاروائی سے حذف کر دیئے اور کہا کہ ایسے الفاظ استعمال نہ کریں عمر ایوب خان نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئیاس کی مدت ختم ہو گئی ہے، میں نے آپ کو خط لکھا ہیاس ملک کو آگے لے کے جانا ہے تو اداروں کو مضبوط کریں ایس آئی ایف سی آپ نے ایک اژدھا آپ نے رکھا ہوا ہیایس آئی ایف سی کے لوگوں کی تنخواہیں کتنی ہیں کوالیفیکیشن کیا ہے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی گفتگو کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیااپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی آئین کے غداروں کو ایک دھکا اور دو، اپوزیشن کے نعرے لگائے گئے اور ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما شاہد خٹک نے کورم کی نشاندھی کر دی گنتی پر کورم پورا نکلا،پی ٹی آئی کے اراکین اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے

Comments are closed.