ماضی میں آپ کی پارٹی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تھی ،جسٹس نعیم اختر،اس وقت پارٹی کا حصہ نہیں تھا،سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد( آن لائن)پی ٹی آئی وکیل رہنماء کوسابقہ حکومت میں آرمی ایکٹ کی ترمیم پرآئینی بنچ کے رکن نے آڑے ہاتھوں لے لیا،بدھ کوسپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں، برانہ مانیے گا، آپ کی ایک سیاسی جماعت کیساتھ آج کل سیاسی وابستگی ہے،جب آپ کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی،اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کیساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھا، ہمیشہ اپوزیشن سائیڈ پر رہا
Comments are closed.