پاکستان کی خواتین با اختیار ، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ایاز صادق

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین با اختیار ہیں ۔ جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ پارلیمنٹ میں بھی خواتین بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں ۔ وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن کنوینشن سے خطاب کے دوران انہوں نے خواتین کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار کو اہم قرار دیتے ہوے کہا کہ پاکستانی خواتین بااختیار ہیں ۔ جو مختلف شعبوں میں نمایا ں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہماری خواتین پبلک سیکٹر میں بھی بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ سابق سپیکر کو وویمن کاکس تشکیل دینے پر مبارکباد دیتے ہوے انہوں نے کہا خواتین کا کردار پارلیمنٹ میں بھی انتہائی اہم ہے ۔ قومی اسمبلی میں مختلف ایشوز پر خواتین کو بھی بحث کا موقع دیا جاتا ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خواتین اراکین کی حاضری م متاثر کن ہوتی ہے ۔ انہوں نے اسمبلی میں خواتین کے لئے سہولیات کا ذکر کرتے ہوے کہا ہم نے قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے ڈے کئیر سینٹر بنا یا ۔ قومی اسمبلی میں لیجسلیٹو کونسل بھی بنائی ۔

انہوں نے کہا پارلیمینٹیری کورسز بھی بنائے گئے ہیں ان میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا پہلے سوالات بنا کر دئیے جاتے تھے اب پارلیمنٹیرین خود بنا کر دیتے ہیں ۔ اس میں بھی خواتین اراکین پیچھے نہیں ر ہتیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھر پور احساس ہے کہ خواتین کو معاشرے میں اس طرح پذیرائی نہیں ملتی جو ان کا حق ہے ۔ بعض لوگ خواتین کے آگے آنے کے حق میں نہیں ہوتے تاہم میری سوچ اس سے مختلف ہے ۔ میرے نزدیک خواتین خواہ ملک کے اندر بیرون ممالک میں جا کر اپنے ملک کے لئے کوئی خدمات سر انجام دیتی ہیں تو اس سے ہمارے وقار میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا اس وقت بلوچستان اسمبلی کی سپیکر ایک خاتون ہیں ۔ کوئی ایسے سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بلوچستان جیسے صوبے کی اسمبلی کو کوئی خاتون چئیر کرے گی ۔

Comments are closed.