اسلام آبا (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گر وپس کا شکار ہوتی جارہی ہے ، اقتدار کی سیاست کے گرد گھومنے والی جماعتوں کا حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی گروپس کا شکار ہو چکی ۔ سینئیر رہنماوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے ۔ وہاں بھی جماعت نا کام ہے ۔ انہوں نے ملکی معیشت بارے بات کرتے ہوے کہا معاشی طور پر ملک بہتری کی جانب گامزن ہو چکا
عالمی سطح پر تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ باہر سے سرمایہ کاری بھی آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری خواہش نہیں مجبوری ہے ۔ عالمی مالیاتی ادارے کو ہمارے جوہری پروگرام بارے کوئی خدشات نہیں ہیں ۔ انہوں عد لیہ کو ریاست کا اہم ستون قرار دیتے ہوے کہا تمام سٹیک ہولڈرز کو ذمہ دارانہ روئیے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ انشااللہ کامیابی کا جشن بنائیں گے ۔
Comments are closed.