تحریک انصاف کور کمیٹی کی رکن سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن احتجاج کے مقدمہ میں گرفتار

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کور کمیٹی کی رکن سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن احتجاج کے مقدمہ میں گرفتارکر لیا جنہیں حراست میں لینے کے بعد اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا سیمابیہ طاہر کو گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ سیمابیہ طاہر کا نام تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں مطلوب افراد کی فہرست میں تھا انہیں تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حراست میں لیا بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن کے انسپکٹر راشد کیانی کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے انہیں تحویل میں لے لیا

امکان ہے کہ پولیس آج (بروز جمعرات) ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کرے گی حراست میں لئے جانے کے موقع پر سیمابیہ طاہر نے اومنی ضمانت کے کاغذات پولیس کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 26 فروری تک پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت لے رکھی ہے اس موقع پر ان کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حکم دے رکھا ہے کہ تاریخ سماعت کے موقع پر 500 میٹر کے اندر گرفتاری نہیں ہو سکتی لہٰذا یہ گرفتاری غیر قانونی ہے جس کے لئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرینگے۔

Comments are closed.