نواجون ہی پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا یونیورسٹیز اور طلبہ کالجز کے طلبہ سے خطاب
دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش ‘مسلح افواج اور اداروں کی تعریف

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف نے پاکستان بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والے یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلباء کو تعلیمی میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔آرمی چیف نے طلبہ کو ایسی مہارتیں حاصل کرنے کی ترغیب دی جو انہیں ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں ۔

آرمی چیف نے خاص طور پر سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے پر بھی خیالات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ نواجون ہی پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ثابت قدمی اور تعاون کی تعریف کی۔

Comments are closed.