سائفرگمشدگی کیس :چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری
اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرگمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرکی جانب سماعت جلدی رکھنے کی استدعا کی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک پروسیجرکے تحت معاملات چلتے ہیں آپ سینئر کونسل ہیں،عدالتی طریقہ کار کو جانتے ہیں جسکے مطابق آئندہ پیرتک مقررہوجائیگی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.