آصفہ بھٹو زرداری ماہانہ تنخواہ نہ لینے والی واحد ایم این اے قرار

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، خاتونِ اوّل اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

ایسے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سب سے چھوٹی بہن، سندھ کے شہر نواب شاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔انہوں نے قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ میں بطور ممبر کوئی تنخواہ یا الاؤنس نہیں لینا چاہتی۔

Comments are closed.