پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ، این آر او کے لئے ترلے منتوں پر اتر آئے ہیں، حنیف عباسی

بانی پی ٹی آئی کو سا نحہ نو مئی پر قوم سے معافی مانگنی ہو گی ، شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل کی جانب گامزن ہے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) رہنما ن لیگ حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا ہے کہ فتنہ اور انتشار پھیلانے والوں کی سیاست بری طرح نا کام ہو چکی ۔ آج یہ جماعت اختلافات اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ این آر او کے لئے ترلے منتوں پر اتر آئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو سا نحہ نو مئی پر قوم سے معافی مانگنی ہو گی ، شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل کی جانب گامزن ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی دن رات مھنت سے آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ انتشا ر اور فتنہ پھیلانے والوں کی سول نافرمانی کی تحریک کی کال بھی بری طرح ناکام ہو چکی ۔ اٹھارہ ارب ڈالر ترسیلات زر کی مد میں آئے ہیں ۔

اوور سیز پا کستانیوں نے ان سول نا فرمانی کی کا ل انکے منہ پر دے ماری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ جماعت خود انتشار اور اختلافات کا شکار ہے ۔ بیرسٹر گوہر اور انکے وکیل پیسوں کی لا لچ میں مست ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کے حق میں ہی نہیں ہیں کیونکہ انھیں پتہ ہے اگر بانی باہر آگیا تو انکا مال پانی بند ہو جائے گا ۔ معاشی بہتری کے حولے سے انکا کہنا تھا کہ اس وقت سٹاک ایکسچینج نئے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ۔ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہر دو ماہ میں بیرونی وفود پاکستان آرہے ہیں ۔ چین اور سعودی عرب کے علاوہ امریکہ بھی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سر مایہ کاری کا خواہاں ہے ۔ آج ملک کے حالات ایسے ہیں تو ہی بیرونی سرمایہ کا ر ہم پر اعتماد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب انکی حالت ایسی ہے کہ منت ترلے پر اتر آئے ہیں ۔ این آر او کے لئے پاوں پڑے ہوے ہیں لیکن میرا انکو مشورہ ہے کہ آپ غلط جگہ پر منت ترلے کر رہے ہیںَ معافی آپ کو وزیرا عظم شہباز شریف سے ہی ملنی ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ خطوط کا سلسلہ چھوڑ کر سانحہ نو مئی پر قوم سے معافی مانگیں ۔ جو لوگ خوارج کے پیچھے ہیں وہی بانی پی ٹی آئی کے ہینڈلر ز بھی ہیں یہ جو خطوط کا سلسلہ انہوں نے چلایا ہے یہ بھی ان ہینڈلرز کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ یہ چا ہتے ہیں کہ ایک بار پھر ر یاستی اداروں کے خلاف نئے انداز سے پرپیگنڈہ شروع کریں کہ فوج ابھی بھی سیاست میں کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ آئی ایم ایف کو ڈوذئیر دے رہے ہیں ۔ آپ نے شہدا کی یادگاروں کی بیحرمتی کی ، جی ایچ کیو پر حملہ آور ہوے ۔ ریاستی ادروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی ۔ ملک کا و قار مجروح کرنے کا کوئی ہتھکنڈہ استعمال کرنا نہیں چھوڑا ، اب آپکے لئے معافی کا کوئی دوسرا راستہ اس کے سوا نہیں ہے کہ اپنے گناہوں کا اعتراف جرم کر کے قوم سے معافی مانگیں ۔ #/s#

Comments are closed.