معاشی میدان میں پاکستان کو ایک اور اہم ترین کامیابی مل گئی،1.5 ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر آئی ایم ایف مان گیا
اسلام آباد (آن لائن)معاشی میدان میں پاکستان کو ایک اور اہم ترین کامیابی مل گئی،پاکستان نے 1.5 ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کو منالیا، نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دبئی میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹیلینا جارجیوا سے ملاقات کامیاب رہی
،آئی ایم ایف کا وفد 24 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف کا وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا، پاکستان کو دو سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کرے گا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لے گا، موسمیاتی تبدیلیوں کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کاامکان ہے۔
Comments are closed.