بانی نے فواد چودھری کی حرکت کی شدید مذمت کی ہے‘میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا،شعیب شاہین کا دعوی

راولپنڈی (آن لائن)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے دعوی کیا ہے کہ بانی نے فواد چودھری کی حرکت کی شدید مذمت کی ہے‘میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا فواد چودھری سے۔فواد چودھری اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ ہے‘ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے۔ پاکستان میں نظام انصاف ختم ہوچکا ہے۔26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کی امید ختم ہوچکی ہے۔عوام اور فوج کے درمیان خلیج کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔

عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔فواد چودھری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔فواد چودھری اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ ہے۔ انکی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔فواد چودھری کو اسکی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا فواد چودھری سے۔فواد چودھری پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔بانی نے فواد چودھری کی حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔میں فواد چودھری کیخلاف قانونی کاروائی نہیں کرونگا میں اسکو جواب دونگا۔

Comments are closed.