اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کیلئے کوشاں ہے، کھیلوں کے میدان میں کھویا مقام دوبارہ حاصل کریں گے، چیمپینز ٹرافی کی طرح ہاکی اور دیگر کھیلوں میں بھی پاکستان بڑے ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہایر ایجوکیشن کمیشن اور ہالینڈ کے ہاکی کلب کے مابین منعقد ہاکی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھاے جاینگے۔
ہاکی میں پاکستان نے بڑے بڑے نام پیدا کییہیں، ہاکی میں پاکستان نیماضی میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ غیرملکی ٹیمیں کھیلنے کیلیے پاکستان آرہی ہیں، غیرملکی ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ کھیل کے میدان میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے
Comments are closed.