صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، فیصل کریم کنڈی

پشاور ( آن لائن) کے پی کے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ۔ قیام امن یقینی بنا نے کے لئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ۔ گورنر ہاوس میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا گورنر ہاوس میں پہلی بار اس کانفرنس کاا نعقاد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گورنر ہاوس میں اے پی سی کا نفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں مختلف جماعتوں نے شرکت کی ۔

مختلف سوچ اور نظریات رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایک بات پر اتفاق رائے کیا تھا کہ صوبائی امن وامن کے لئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو نے کی ضرورت ہے ۔ کانفرنس کے شرکا نے اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہا موجودہ کانفرنس کا مقصد بھی امن کا پیغام دینا ہے ۔ کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ۔ چاہتے ہیں کانفرنس کے شرکا صوبے میں امن کے حوالے سے بات کر یں اور اپنی موثر تجایز بھی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آگے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آرہا ہے جس میں امن و امان کا قیام یقینی بنا نے کا پیغام سب تک پہنچا رہے ہیں ۔

Comments are closed.