لاہور(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئے سیاحت ناگزیر ہے۔سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے، پنجاب صحراوٴں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاوٴں کی دھرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں
، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئے سیاحت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر عمل جاری ہے، محفوظ اور آرام دہ سفر کیلئے اہم روڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے، مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.