اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لینے کی استدعا کردی

اسلام آباد(آن لائن)اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لینے کی استدعا کردی،درخواست میں کہاگیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ کا ٹرائل کورٹ فیصلہ دے چکی ہے،ٹرائل کورٹ 10 دسمبر 2022 کے فیصلے کے تناظر میں ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے ،رانا ثنا اللہ کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

Comments are closed.