ورلڈ کپ 2023ء کے لیے ممکنہ سکواڈ

لاہور ( آن لائن ) یشیاء کپ 2023 میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد، ٹیم مینجمنٹ آئندہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنے آپشنز پر دوبارہ غور کر رہی ہے۔

ایشیا کپ سے ٹیم کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم انتظامیہ اب تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہی ہے جس کے لیے ان کے پاس 15 رکنی اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی روشنی میں محمد حارث، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں۔ ادھر حسن علی اور رائٹ آرم مسٹری سپنر ابرار احمد کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ آوٴٹ آف فارم اوپنر فخر زمان اور نائب کپتان شاداب خان کے انتخاب پر تحفظات کے باوجود ان دونوں کی میگا ایونٹ کے لیے ٹیم بنانے کا امکان ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ)، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روٴف، حسن علی، زمان خان ہوسکتے ہیں۔ ۔

Comments are closed.