چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فل کورٹ بنانے کے معاملے پر وضاحت دے دی
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کے دوران فل کورٹ بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیی نے وضاحت دے دی۔
انھوں نے دوران سماعت پیر کوریمارکس دیئے کہ ماضی کو بھول جائیے ، آج کی بات کریں، سوال تھا کیا جن ججز نے پہلے کیس سنا وہ بینچ کا حصہ ہوں گے یا نہیں، پھر سوال تھا کے کیا سینئر ججز ہی بینچ کاحصہ ہوں گے، ، ہمیں مناسب یہی لگا کے فل کورٹ بنایا جائے۔اور ہم نے فل کورٹ بنچ بنادیا۔اس حوالے سے بعض درخواستیں بھی پہلے سے موجودہیں جن میں فل کورٹ بنچ کی تشکیل کی استدعاکی گئی ہے پاکستان بار کونسل سمیت کوئی چار درخواستیں بنتی ہیں ان کوباقاعدہ سماعت کے لیے منظور کررہے ہیں کیونکہ فل کورٹ توبنادیاگیاہے تاہم اس فل کورٹ کی تشکیل پر درخواست گزار کے وکیل خواجہ طار ق رحیم ایڈووکیٹ نے بھی قبول کیااور کہاکہ انھیں ا س حوالے سے اعتراض نہیں ہے۔
Comments are closed.