اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہپاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا،غزہ کے عوام کو ان کی سرزمین سے بیدخل کرنے کی تجزیز ناقابل قبول ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں، حق خودارادیت کشمیری عوام کا حق ہے۔ٹی آر ٹی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے پاکستان ، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے
، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح اسٹرٹیجک اجلاس کی پاک-ترکیہ قیادت نے مشترکہ صدارت کی۔ پاک-ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے، صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور مسئلہ کشمیر دیرینہ تنازعات ہیں، غزہ اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، غزہ اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ غزہ کے عوام کو ان کی سرزمین سے بیدخل کرنے کی تجزیز ناقابل قبول ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں، حق خودارادیت کشمیری عوام کا حق ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
Comments are closed.