اسلام آباد(آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان اور جی ڈی اے کی اعلی سطحی میٹنگ میں ایک اہم کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں جی ڈی اے سے زین شاہ، صفدر عباسی، سردار رحیم اور حسنین مرزا شامل ہیں ۔کمیٹی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جانب سے سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی، علیم عادل شیخ، ساجد ترین اور اخونزادہ حسین یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق جی ڈی اے نے محمود خان اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا۔ترجمان کے مطابق کمیٹی کا آئین کے تحفظ اور سیاسی استحصال کے خاتمے اور مشترکہ سیاسی جدوجہد کے نکات طے کرنے کے لئے اگلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں سندھ میں اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی حکومتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے دھاندلی زدہ الیکشن پر مبنی جعلی اسمبلی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پورے ملک بشمول سندھ میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
Comments are closed.