راولپنڈی (آن لائن)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 26-2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔صدارت کے امیدوار احسن حمید للہ 1558 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘مدمقابل امیدوار خرم مسعود کیانی نے 1046 ووٹ حاصل کیے ۔سیئنر نائب صدر کے امیدوار خاور ریاض 1655 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،مدمقابل امیدوار ثائمہ شجائی نے 924 ووٹ حاصل کیئے۔نائب صدر کے امیدوار ملک شاہد اقبال 1361 ووٹ لے کر کامیاب‘مدمقابل امیدوار شاید جہانگیر خان نے 1141 ووٹ حاصل کیئے۔سیکرٹری جنرل کے امیدوار خلیل احمد اعوان 1660 ووٹ لے کر کامیاب‘مدمقابل امیدوار راجہ عامر محمود نے 905 ووٹ حاصل کیئے۔ایڈیشنل سیکرٹری کے امیدوار نرگس شبیر نے 1558 جبکہ مد مقابل امیدوار شازیہ امبرین نے 961 ووٹ حاصل کیئے۔لائبریری سیکرٹری کے امیدوار حمزہ عباسی 1695 ووٹ لے کر کامیاب ‘ مدمقابل امیدوار امجد خان نے 850 ووٹ حاصل کیئے۔سالانہ انتخابات میں 2659 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ‘مختلف وجوہات پر 22 ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔
Comments are closed.