چیمپئنز ٹرافی2025 ، اہم میچ میں بھارت نے دفاعی پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
پاکستانی بلے بازوں کے بعد باؤلرز کی بھی ناقص کارکردگی ،بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ،فخر کی جگہ لینے والے امام الحق بھی کارکردگی نہ دکھا سکے
241 رنز کا ہدف بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر42.3 اوورز میں بنا لیا ، پاکستانی پلیئرز کی فیلڈنگ بھی ناقص رہی ، کئی کیچز ڈراپ کئے
مڈل آرڈر کی بھی مایوس کن کارکردگی ، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کی سنچری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،پاکستان کی جانب سے سعودی شکیل 62 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے
دوبئی ( آن لائن ) چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوبئی میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، پاکستانی بلے بازوں کے بعد باؤلرز کی بھی ناقص کارکردگی ،بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ،فخر کی جگہ لینے والے امام الحق بھی کارکردگی نہ دکھا سکے ،مڈل آرڈر کی بھی مایوس کن کارکردگی ، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کی سنچری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے کامیابی کے لیے درکار 242 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر42.3 اوورز میں بنا لیے۔بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی نے 111 بالز پر 100 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شہریاس ایئر نے 67 گیندوں ہر 56 رنز بنائے۔شبھمن گل نے 46 جب کہ روہت شرما 20 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے بالنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے دو، ابرار احمد اور خوش دل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آخری اوور میں اس کے تمام کھلاڑی 241 رنز پر آوٴٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 62 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ کپتان محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوش دل شاہ نے دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 23 رنز بنا سکے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے تین جب کہ ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور ویندر جدیجا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان کی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اس میچ میں بھارت کو لازمی شکست دینا تھی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق کو بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا تاہم وہ بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 10 رنز پر آوٴٹ ہوئے۔میچ کے لییپاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابر اعظم سعود شکیل، طیب طاہر، سلمان آغا، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،حارث روٴف اور ابرار احمد شامل ہیں۔بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شہریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل۔
ہاردک پانٹیا، رویندر جدیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔اب تک ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں میں دونوں ممالک کا پانچ بار سامنا ہوا ہے جن میں پاکستان نے تین بار فتح حاصل کی ہے جب کہ بھارت دو بار فاتح رہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2004 میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پاکستان نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 2009 میں سنچورین میں پاکستان نے بھارت کو 54 رنز سے شکست دی تھی۔ 2013 کی چیمپینئز ٹرافی میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیمیں 2017 میں ایک بار پھر برمنگھم میں ہی ا?منے سامنے ا?ئی تھیں جہاں بھارتی نے کامیابی حاصل کی۔ آخری بار پاکستان اور بھارت کا سامنا چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں ہوا تھا جب سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی اور پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر 135 ون ڈے میچ ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 73 جب کہ بھارت نے 57 میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ پانچ میچ بے نتیجہ رہے۔
Comments are closed.