اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے روبرو فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سابق وزیراعظم، پارٹی لیڈر کے وکیل ہیں،کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟
کیا عدالت میں اپنے تحریری جواب میں مذمت کی گئی؟ وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے،بانی پی ٹی ائی نے 9مئی کی مذمت اپنی تحریری معروضات میں کی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جائے،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ مذمت کا مطلب یہ نہیں کہ بانی سرکاری موقف تسلیم کرتے ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ مذمت کرنا اچھی بات ہے۔پیر کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے سماعت کی۔
Comments are closed.