راولپنڈی (آن لائن)پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237رنز کا ہدف دیا تھا جسے کیوی ٹیم نے 46اعشاریہ ایک اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی ابتدائی دو وکٹیں 15کے سکور پر گری، ویل یانگ پہلے ہی اوور میں صفر جبکہ کین ولیمسن چوتھے اوور میں پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ڈیون کانوے 70کے مجموعی سکور پر 30رنز بنا کرآوٹ ہوے۔چوتھی وکٹ پر رچن رواندرا اور ٹام لیتھم نے 129رنز کا اضافہ کیا۔
رچن رواندرا نے 105گیندوں پر ون ڈے کیرئیر کی چوتھی سینچری بنائی جو 12چوکوں، ایک چھکے کی مدد سے 112رنز بنا کر آوٹ ہوے، ٹام لیتھم 55رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس 21رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔بنگلہ دیش کی طرف سیتسکین احمد، ناہید رانا، رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ لی.قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے 50اوورز میں 9 وکٹوں پر 236رنز بنائے۔ بنگلادیشی اوپنرز نے ٹیم کو 45 رنز کا اسٹارٹ دیا۔
نویں اوور میں تنزید حسن 24 رنز بنا کر بریس ویل کی گیند پر ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی ٹاپ پانچ وکٹیں118 رنز پر گری۔کپتان نجم الحسین شانٹو77، جاکر علی 45رنز بنا سکے۔راشاد حسین 26، مہدی حسن نے 13 رنز بناے۔ نیوزی لینڈ سپنرمچل بریس ویل نے 26رنز دیکر چار آوٹ کئے جبکہ ویل او رورکے، کائل جیمیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔
Comments are closed.