سرگودھا‘ صدر مملکت آصف علی زرداری کا مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ ‘ زیرِ افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے

سرگودھا(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہا کیا۔صدر کو گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت کو مونا ڈپو میں موجود مختلف نسل کے گھوڑوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ مونا ڈپو تقریباً 150 سالہ قدیم ڈپو ہے، صدر مملکت نے مونا ڈپو میں زیرِ افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے۔صدر مملکت نے نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں مونا ڈپو کے کردار کو سراہا۔

Comments are closed.