ثقافتی میلے ہماری زندگی کے رنگ ہیں بدقسمتی سے نفرت کے نظریہ کو پھیلایا گیا،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ثقافتی میلے ہماری زندگی کے رنگ ہیں بدقسمتی سے گزشتہ چار پانچ سال کے دوران نفرت کے نظریہ کو پھیلایا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے دوبارہ میلوں کا انعقاد خوش آئندہ ہے طلبہ کے روشن چہرے دیکھ کر آج بے حد خوشی ہوئی،آن لا ئن کے مطا بق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزسپریئر یونیورسٹی فیصل آباد میں کلچرل و سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاوزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نجی شعبہ بھی کھیلوں اور ثقافت کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب کے سنگ، سپریئر یونیورسٹی فیصل آباد میں کلچرل و سپورٹس فیسٹیول انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خاں،صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر،کمشنر فیصل آباد مریم خان نے خصوصی شرکت کی۔ایم پی اے عظمیٰ راجہ،کمشنر پیسی محمد علی سمیت سول سوسائٹی اور سپریئر یونیورسٹی انتظامیہ بھی موجود تھی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خاں،صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر،کمشنر فیصل آباد مریم خان نے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا- اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلچر کیساتھ سپورٹس کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔تعلیمی اداروں میں کلچرل فیسٹیولز کا انعقاد یکجہتی کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کی پہچان پاکستان ہے نوجوانوں کیساتھ مل کر اسے آگے لے جائیں گے۔کمشنر مریم خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ڈویژنل انتظامیہ کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کررہی ہے سرکاری کیساتھ نجی تعلیمی اداروں میں ثقافتی و سپورٹس ایونٹس لائق تحسین ہیں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔

Comments are closed.