آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارلیمانی وفد اور رہنماوٴں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے
انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی ہے،پارلیمانی وفد
اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں کہ تحریری معائدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے، آئندہ بجٹ کا انتظارکریں ، زرداری کا دلاسہ

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوٴں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی وفد کے اراکین اور تنظیمی رہنماوٴں نے گورنر ہاوٴس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماوٴں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔

وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظر انداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے حلقوں کے مسائل پر بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں کہ تحریری معائدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے

، پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔بعد ازاں صدر مملکت آصف زرداری پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد گورنر ہاوٴس سے روانہ ہوگئے۔

Comments are closed.