دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ،4 افراد شہید

نوشہرہ (آن لائن) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے د وران دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (س ) کے سربراہ مولانا حامد الحق شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں چار ا فراد جا ں بحق بھی ہوے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مولانا حامد الحق شدید زخمی ہو ے ہیں ۔

جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے میں متعدد دیگر افراد بھی زخمی ہوے ہیں ۔ جبکہ ا بتدائی طور پر چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے ہیں ۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا فوری علم نہیں ہو سکا ۔

Comments are closed.