چین کے خلاء باز پاکستانی خلا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے،عطا تارڑ

اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پہلے مینڈ اسپیس مشن کے حوالے سے چین کی سپیس ایجنسی اور اسپارکو کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے،

چین کی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں، وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں سپارکو کے اقدامات قابل تعریف ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون قابل فخر ہے،چین کے خلاء باز پاکستانی خلا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے، ان شاء اللہ ایک سال کی مدت میں پاکستانی خلاء باز چائنیز اسپیس اسٹیشن میں سفر کر سکیں گے

، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی خلائی تحقیق کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، ان شاء اللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم خلاء میں بھی جائے گا،یہ بہت بڑی کامیابی ہے جس پر ہم چین کے دوستوں کے شکر گزار ہیں۔

Comments are closed.