آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر

آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات ختم، آسٹریلیاسیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ، آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات ختم، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 109 رنز بنا لئے تھے کہ بارش شروع ہوگئی،مسلسل بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔قبل ازیں میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔صدیق اللہ85رنز بنا کر نمایاں رہے

،ابراہیم زدران22،حشمت اللہ شاہدی20 رنز بنا سکے،راشد خان 19اوررحمت شاہ12رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،عظمت اللہ عمرزئی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپااوراسپینسر جانسن نے 2،2وکٹیں لیں جبکہ بین ڈوار شیئس نے 3وکٹیں حاصل کیں۔اگلے میچ میں اگر جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہو جائے گا، تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین، تین پوائنٹس ہوں گے۔اور سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.99 ہے، جس کے بعد ان کی سیمی فائنل میں رسائی انتہائی مشکل ہوگی، کیونکہ اسے کوالیفائی کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو کم از کم 301 رنز کے تعاقب میں 207 رنز سے ہارنا ہو گا۔

Comments are closed.